- Advertisement -
ہری پور۔ 8 فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی رقیہ نواز خان کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے نیو جوڈیشل کمپلیکس ہری پور میں کینٹین کا معائنہ کیا۔ انسپکشن کے دوران ورکر کے میڈیکل سرٹیفکیٹ، کچن کی صفائی اور جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب کے ذریعہ آئل اینڈ گھی اور دودھ کو چیک کیا گیا۔ کینٹین کے عملہ کو ایس او پیز کے بارے میں ضروری ہدایات اور امپروومنٹ نوٹس جاری کئے گئے۔ اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی آفیسرز کی نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557425
- Advertisement -