سمبڑیال۔ 08 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار احمد وڑائچ نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور قیمتیں چیک کیں۔ انہوں نے آڑھتیوں اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ کسی صورت حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ سے تجاوز نہ کیا جائے ، ناجائز منافع اور ناپ تول کی کمی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا اور سخت سزا یا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی اور فیلڈ آفیسر ذیشان گورائیہ ان کے ہمراہ تھے۔