اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کی دھان کے کاشت کاروں کو زیادہ پیداوار سے متعلق آگاہی دینے کی ہدایت

219
Assistant Director of Agriculture,
Assistant Director of Agriculture,

سمبڑیال۔ 06 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے دھان کے کاشت کاروں کو زیادہ پیداوار سے متعلق آگاہی دینے کی ہدایت کی ہے۔ سینئرفیلڈ اسسٹنٹ لیاقت علی کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت افتخار احمد وڑائچ نے پیر کو اپنے دفتر میں عملہ سے ساتھ اجلاس میں ملازمین کو دھان کے کاشت کاروں کو پیداوار میں اضافے کے طریقوں سے آگاہی فراہم کرنے کا ٹاسک دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین دھان کے کاشت کار وں کو بروقت کاشت، ادویات کا استعمال، بیج کو زہر لگانے اورپنیری کو بروقت کھیت میں شفٹ کرنے کے متعلق آگاہی دیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل کلیکٹر شہزاد رانجھا،فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ زراعت لیاقت علی اور دیگر سٹاف موجود تھا۔