34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںاسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کی زیر صدارت سمارٹ کسان گیدرنگ کا...

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کی زیر صدارت سمارٹ کسان گیدرنگ کا انعقاد

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 20 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ کی زیر صدارت سمبڑیال میں سمارٹ کسان گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا ۔فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر خوشحال کسان خوشحال پاکستان سمارٹ کسان گیدرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سیالکوٹ رانا قربان علی خان کی ہدایت پر تحصیل سمبڑیال کی یونین کونسلز میں جمعرات کو گندم سیزن 2024-25 کے حوالے سے ایک بڑے سمارٹ کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا اور اجتماع میں کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال افتخار احمد وڑائچ، پیسٹی وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آفیسرصبا تحسین، فیلڈ آفیسر ذیشان گورائیہ ، فیلڈ انویسٹی گیٹرلیاقت علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ سمبڑیال نجم شاہ رخ اور میزبان چوہدری ظہیرالحسن سمیت علاقہ کے کسانوں نے بھر پور شرکت کی۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرافتخار احمد وڑائچ نے کسانوں کومحکمہ زراعت توسیع کے جاری منصوبوں بشمول گرین ٹریکٹر سکیم، گندم کی پیداوار کا مقابلہ، گندم زیادہ اگائو مہم ،ملاوٹ کے خلاف مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور کسانوں کو ہدایت کی کہ چاول کی نرسری کی جلد بوائی ہر گز نہ کریں۔

فیلڈ آفیسر نے کسانوں کو گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی پشمول اہم مراحل، کھاد کا متوازن استعمال، مائیکرونیوٹرینٹس کا استعمال، بیج کی پیداوار اور گندم کی فصل کو ذخیرہ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ صبا تحسین نے کسانوں کو پودوں کے تحفظ کے اقدامات خصوصاً زنگ اور افیڈ کے کنٹرول کے بارے میں آگاہ کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ سمبڑیال نے کسانوں کومحکمہ واٹر مینجمنٹ کے جاری منصوبوں بشمول سولر سکیم، ڈرپ اور سپرنکلر اریگیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ آخر میں میزبان کسان چوہدری ظہیر الحسن نے محکمہ کا شکریہ ادا کیا اور کاشتکاروں سے کہا کہ وہ محکمہ زراعت توسیع کی ہدایات پر عمل کریں اور مشاورتی خدمات کے لیے محکمہ سے قریبی رابطہ رکھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564183

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں