سمبڑیال۔ 31 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کسانوں کی راہنمائی کے حوالے سے سمبڑیال کے گائوں ماجراں کلاں کا دورہ کیا ہے۔فیلڈ انسویسٹی گیٹرلیاقت علی نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے تحصیل سمبڑیال کے گائوں ماجراں کلاں میں کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت کسانوں کی راہنمائی کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تحصیل سمبڑیال میں سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف دو ماہ میںایک لاکھ70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اس کے علاہ ملاوٹ شدہ کھاد فروخت کرنے پر 4 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے کسانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام کسان حکومت پنچاب کی مختلف سکیموں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن کروائیں۔ انہوں نے کسانوں کو کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا طریقہ بتایا اور موقع پر کئی کسانوں کی رجسٹریشن کروائی۔