کوہستان لوئر۔ 4 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر بلال ناصر نے ٹی ایم او پٹن کے ہمراہ مختلف مقامات پرجاری صفائی مہم کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے تحصیل میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لینے سمیت سڑکوں کو مکمل طور پر صاف کرنے کی ہدایت کی۔
خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ صاف و شفاف اور خوبصورت کوہستان لوئر مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔