اسسٹنٹ کمشنرکچلاک کی زیر صدارت کچلاک بازار میں ٹریفک مسائل حوالے سے اجلاس کا انعقاد

73

کوئٹہ۔ 20 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) بہادر کی زیر صدارت کچلاک بازار میں ٹریفک مسائل کے پیش نظر کراچی، پنجاب ،ژوب لورلائی قلعہ سیف اللہ کی بسوں کو بازار سے شفٹ کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ،ڈی ایس پی ٹریفک کے علاوہ پنجاب اور کراچی روٹ پر چلنے والی بسوں کے مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کچلاک بازار کے ٹریفک مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں ایک خاص مسئلہ زیر غور رہا کہ کچلاک بازار سے روزانہ کی بنیاد ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو شکایات موصول ہورہی ہیں،

کچلاک ایک مین گیٹ وے ہے لیکن دن رات کچلاک بازار کی سڑکیں بند رہتی ہیں جسکی وجہ کچلاک بازار میں پنجاب ،کراچی لورلائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ کی بڑی بسیں اور ویگن ہیں لہذا ان تمام بسوں اور ویگنوں کو کچلاک سے باہر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ کچلاک بائی پاس کے ارد گرد خالی زمین پر اڈہ بنا کر تمام تر بڑی بسوں کو وہاں منتقل کیا جائے، کچلاک بازار میں بڑی بسوں ، ویگنوں اور کمپنیوں پر پابندی عائد کی جائیگی۔ اس حوالے سے تمام ٹرانسپورٹرز نے اپنی تجاویز ضلعی انتظامیہ کو پیش کر دی ہیں اور بس مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام بس مالکان اور کمپنی مالکان کو نوٹسسز جاری کیے جائیں گے کہ ایک مہینے کے اندر اپنے دفاتر شہر سے باہر زمیندار ہوٹل کی طرف منتقل کر دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک بہادر خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچلاک بازار کو ایک ماڈل شہر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کوشش جاری ہے اور عوام کو اس کام میں ساتھ دینے کے لیے اپیل کرتے ہیں ، کچلاک ہم سب کا مشترکہ شہر ہے ، اس کو صاف کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا