احمدپورشرقیہ۔ 18 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کمشنراحمد پورشرقیہ نوید حیدر نے اقلیتی خاندانوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے 150 مردخواتین میں مینارٹی کارڈ تقسیم کئے۔مینارٹی کارڈ کے تحت مستحق خاندانوں کوسہ ماہی بنیادوں پر 10ہزار 500روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ نوید حیدرنےاحمد پورشرقیہ سے تعلق رکھنے والے مستحق اقلیتی خاندانوں میں مینارٹی کارڈز تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں تحصیل احمد پورشرقیہ میں 150مرد و خواتین میں منیارٹی کارڑ تقسیم کئے جارہے ہیں ،رقم اور کارڈ ملنے پر اقلیتی برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاشکریہ ادا بھی کیا۔