اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ای الیون میں معروف فیشن ڈیزائنر کا کاروباری احاطہ سیل کر دیا

106

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو قاسم خٹک نے سیکٹر ای 11 اسلام آباد میں ایک معروف فیشن ڈیزائنر کے کاروباری احاطے کو سیل کر دیا ۔

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق معروف ڈیزائنر انکم ٹیکس کا نادہندہ تھا ۔ حکام کے مطابق چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو تہمینہ کی ہدایت پر علی محمد (کمشنر آئی آر ، کینٹ زون) کی منظوری سے سیلنگ آرڈر جاری کیا گیا ۔

ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کی وصولی کو ہر حال میں ممکن بنایا جائے گا اور اس معاملے میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی ۔