- Advertisement -
پشاور۔ 22 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر بشام شانگلہ عدنان خان کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں عوامی مسائل سنے گئے۔ اس موقع پر پی ایچ ای، پولیس، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122، لائیو سٹاک، ریونیو، لوکل گورنمنٹ، تعلیم سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور عوامی مسائل دریافت کیے۔ متعدد مسائل موقع پر ہی حل کر دیے گئے جبکہ باقی مسائل کی نشاندہی کر کے متعلقہ محکموں کو کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ آئندہ کھلی کچہری میں ان مسائل پر پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600345
- Advertisement -