اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

129

بٹگرام۔ 13 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام سلیم خان نے ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر انتظامی افسران ڈی ایچ او بٹگرام ، ڈی ایس وی بٹگرام ، تحصیل خطیب اور محکمہ صحت کے نمائندے اور متعلقہ ڈیپارمنٹس کے سربراہان بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے تمام والدین سے اپیل کی کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو بھی مہم کے دوران ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔