اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا بی ایچ یو ارغشوری کا دورہ، پولیو ٹیموں کی روانگی و حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

86
اے اے سی (جنرل) عدیل حسین شاہ کی کیال میں پولیو مہم کے تیسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت

بٹگرام۔ 23 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم نے بی ایچ یو ارغشوری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیو مارننگ اسمبلی میں شرکت کی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے تمام پولیو ٹیموں کو مقررہ اہداف کے حصول کے لئے متحرک کیا، ان کے لئے سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے اور ٹیموں کو مختلف علاقوں کی جانب روانہ کیا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے میں پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔