اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا تھاکوٹ بازار کا دورہ، نرخنامہ کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر جرمانے عائد

151
Penalties on shopkeepers

مانسہرہ ۔ 22 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے تھاکوٹ بازار کا دورہ اور سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے تھاکوٹ بازار میں اشیا خوردو نوش کے سرکاری جاری کردہ نرخنامہ پر عمل درآمد اور دستیابی کو یقینی بنانے اور شکایات کے ازالے کے لئے قائم ڈیسک کے معائنہ کے لئے تھاکوٹ بازار کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے پیٹرول پمپ، ہوٹل، بیکریز، سبزی اور فروٹ شاپس کی چیکنگ کی اور نرخنامہ کی خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے۔