اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا فارسٹ چیک پوسٹ کا اچانک دورہ، ریکارڈ چیک کیا

100
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

بٹگرام ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم /فارسٹ مجسٹریٹ نے فارسٹ چیک پوسٹ تھاکوٹ کا اچانک دورہ کیا اور چیک پوسٹ پر موجود ریکارڈ چیک کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے اپنی موجودگی میں کئی گاڑیوں کی چیکنگ بھی فارسٹ سٹاف سے کروائی۔ انہوں نے سٹاف کو چاق وچوبند رہنے کی ہدایت کی۔