اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

127

بٹگرام ۔ 19 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سلیم خان نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمر جنسی میں موجود مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ دورے کے دوران انہوں نے مریضوں سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔