حب۔ 10 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیلا علی شاہ عباسی نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،انہوں نے متاثر گوٹھوں میں ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا
گوٹھ اسماعیلانی کے ساتھ ساتھ بیلا کے مختلف گوٹھ کا جائزہ لیا اور زمینداران کو ہدایت جاری کی کہ پانی کے گزر گاہ راستوں کو فوری طور صفائی کرکے راستہ کلیئر کیا جائے تاکہ مزید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے کوئی نقصانات نہ ہو ڈپٹی کمشنر کی واضح احکامات ہیں
کہ ہانی کی گزر گاہوں کو کلیئر رکھاجائے جہاں ضرورت پڑ ھے گی ایکسیئن ایریگیشن کی معاونت سے فوری طور ایکسیویٹر مشینری دیکر کام کو سر انجام دیا جائیگا۔ اسی طرح لسبیلہ کے دوسرے علاقوں کا بھی دورہ کیا جائے گا اور جہاں پر مشینری اور لیبر کی ضرورت پڑھے گی تو ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کام شروع کیا جائے گا تاکہ سیلاب سے زمینداروں کو مزید نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474601