اسسٹنٹ کمشنر حب سربلند خان کی زیر صدارت مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

132

کوئٹہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر حب سربلند خان کی زیر صدارت مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس ڈی ایس پی حب آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی ایس پی حب عارف بلوچ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما وچیئرمین حب سول سوسائٹی حضرت مولانا یعقوب ساسولی اوراہل سنت الجماعت حب لسبیلہ کے رہنما مفتی فیصل الرحمان اورعبداللہ ایوب فاروقی ودیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر حب سربلند خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے لوگ بلوچستان میں امن چاہتے ہیں، ضلعی انتظامیہ حب میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے ،تمام دینی جماعتوں اورمسلک کے لوگ بشمول حب سول سوسائٹی ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون جاری رکھیں ،کسی کو ضلع حب میں شرانگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔