اسسٹنٹ کمشنر خان پور نور نواز کی زیر صدارت خان پور ڈیم پر بوٹنگ کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد

149
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

ہری پور۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر خان پور نور نواز اتمان خیل کی زیر صدارت خان پور ڈیم پر بوٹنگ کے حوالہ سے ہونے والے تنازعات کو حل کرنے کیلئے ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی سرکل خان پور، ٹی ایم او خان پور اور بوٹنگ کلب مالکان نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے خان پور ڈیم پر سیاحت کے فروغ اور بوٹنگ تنازعات کو جلد از جلد ختم کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر خان پور نور نواز اتمان خیل کی زیر صدارت ریونیو پراگریس کے حوالہ سے ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحصیلدار خان پور، نائب تحصیلدار خان پور، سب رجسٹرار خان پور اور جملہ پٹواریان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خان پور نور نواز نے ریونیو سٹاف کو دوران ہڑتال ہونے والی پینڈنسی کو جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔