ہری پور۔ 8 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر خان پور نور نواز اتمان زئی نے ڈرگ انسپکٹر ہری پور کے ہمراہ خان پور کے مختلف میڈیکل سٹورز اور پرائیویٹ کلینکس کا معائنہ کیا، اہل عملہ نہ ہونے اور ڈرگ ایکٹ پر عمل نہ کرنے پر متعدد سٹورز اور کلینکس سیل کر دیے گئے۔
انہوں نے ٹیسٹ اور تجزیے کےلئے مختلف نمونے حاصل کر کے انہیں لیبارٹری بھجوادیا جبکہ مختلف مصنوعات کی وارنٹی کو یقینی بنایا۔ اس موقعے پر انہوں نے میڈیکل سٹور مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ نشہ آور ادویات کے رجسٹر پر اندراج سمیت ڈاکٹر کے مہر شدہ نسخے پر ہی ادویات مریض کو فراہم کی جائیں، ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔