اسسٹنٹ کمشنر خان پور کی بغیر روٹ و لائسنس گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد ڈرائیورز کو جرمانہ

141

ہری پور۔ 30 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے بغیر روٹ پرمٹ، بغیر لائسنس، گنجائش سے زیادہ مسافر /سکول کے بچوں کو بٹھانے اور ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران متعدد ڈرائیورز پر جرمانہ عائد کیا۔

انہوں نے خانسپور روڈ پر چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کو چیک کیا اور موٹر وہیکل ایگزامینر کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز پر جرمانے عائد کئے اور بعض گاڑیوں کو وارننگ جاری کرنے کے بعد چھوڑ دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، مالکان کے پاس گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہونا چاہئے۔