کوئٹہ۔ 23 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر خضدار، مجسٹریٹ پرائس کنٹرول حفیظ اللہ کاکڑ نے سبزی،فروٹ،گوشت مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے پرائس، صفائی اورکوالٹی کی چیکنگ کی دوران ایک شہری نے شکایت کی کہ گدان ہوٹل کے قریب قصائی 1800 روپے فی کلو مٹن فروخت کررہا ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے کوشک ایریا میں قصائی کی دکان پر چھاپہ مارا مہنگا گوشت فروخت کرنے پر اسےگرفتار کیا
بعد ازاں مجسٹریٹ پرائس کنٹرول خضدار نے سمری ٹرائل کی اور گواہ اور ثبوت کی بناء پر قصائی کو 3 دن کا سزا سنا کر سنٹرل جیل منتقل کیااسسٹنٹ کمشنر خضدار نے تمام مٹن،بیف،چکن شاپس پر چارٹ لگا کر خود ریٹ لکھ کر دستخط کردیا تاکہ عوام کیلے آسانی ہو جس میں مٹن لیلا 1500،بیف 900،چکن 720 اور تمام شاپس کو ہدایت جاری کیا کہ پورے رمضان میں یہ نوٹیفائیڈ پرائس پوسٹر آویزاں رئیگا آویزاں نہ ہونے کی صورت میں دکان سیل مالک گرفتار کیا جائیگا
دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے میر چاکر خان روڈ خضدار پر ناکو دودھ دھی فروش کا وزٹ کیا جہاں رمضان المبارک میں خصوصی پیکج کا پوسٹر آویزاں کیا تھا جس میں دھی فی کلو 180 اور دودھ 170 روپے فروخت کررہا تھاجس پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے ناکو کو شاباشی دی اور کہا کہ اسی طرح تمام تاجر رمضان المبارک میں ریلیف دے تو انکے کاروبار میں بھی برکت ہوگا اور گرانفروشی کو بھی کافی حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہیں انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف اب سخت ایکشن لیا جارہا ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل جانا پڑیگا۔