- Advertisement -
کوہستان اپر۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹر گل فراز خان نے رورل ہیلتھ سنٹر (آر ایچ سی) داسو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیو ٹیموں کو ان کے متعلقہ علاقوں میں فیلڈ سرگرمیوں کیلئے روانہ کیا گیا اور ہدایات دی گئی کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاوکے قطروں سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ ان کی حفاظت کیلئے موجود ہیں، کوشش کی جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیس سے بچاوسے محروم نہ رہے، حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان بھر سے پولیو کا مرض ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے، کچھ والدین ابھی بھی بچوں کو پولیو کی ویکسین دینے سے کتراتے ہیں، ہمیں پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585594
- Advertisement -