اسسٹنٹ کمشنر دکی کا گورنمنٹ ہائی سکول بازار میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ

154
لاہور بورڈ کے زیراہتمام میٹرک سالانہ امتحان کے شفاف انعقاد کیلئے شکایت سیل / ہیلپ لائن قائم

کوئٹہ۔ 19 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر دکی عمران خان مندوخیل نے گورنمنٹ ہائی سکول بازار میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے امتحانی مراکز میں شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ طلباکو بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے امتحان دے سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ نقل ایک ناسور ہے جو بچوں کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کرتی ہے

لہٰذا اساتذہ کو خصوصی نگرانی کرنی چاہیے تاکہ امتحانات شفاف اور میرٹ پر ہوں۔ مزید برآں، انہوں نے تاکید کی کہ غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جائے