26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنر رورل کی دکانداروں کے ساتھ میٹنگ، اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا...

اسسٹنٹ کمشنر رورل کی دکانداروں کے ساتھ میٹنگ، اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کی جانب سے ریستورانوں کا معائنہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے ترامڑی چوک اور اس کے گرد و نواح میں دکانداروں کے ساتھ بدھ کو میٹنگ کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے نکاسی آب کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور آگاہی مہم کو موثر بنانے کے لیے یونین کونسل سٹاف کو بھی آن بورڈ لیا گیا۔

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور مارکیٹ کمیٹی کی ٹیموں کے ہمراہ سبزی منڈی آئی الیون میں صفائی ستھرائی کے لیے ریستورانوں کا معائنہ کیا جہاں پر 7 نمونے جمع کیے اورخلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھی کیے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292372

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں