اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا چائنہ پل سے برسین تک دریائے سندھ کا دورہ، غیر قانونی نہانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

3

کوہستان اپر۔ 28 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نوید اختر نے پولیس کے ہمراہ چائنہ پل سے برسین تک دریائے سندھ کا دورہ کیا تاکہ غیر قانونی نہانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

دورہ کے دوران کسی بھی قسم کی غیر قانونی نہانے کی سرگرمی نہیں پائی گئی۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے دریائے سندھ میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ عوام الناس سے گذارش ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دریاﺅ یا خطرناک مقامات پر نہانے سے گریز کریں۔