اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا سبزی و فروٹ منڈی کادورہ، بو لی ونیلامی کا جائزہ

68
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا سبزی و فروٹ منڈی کادورہ، بو لی ونیلامی کا جائزہ

سرگودھا ۔ 21 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا آمنہ احسان تارڑ نے سبزی و فروٹ منڈی کادورہ کر کےبو لی و نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی وعملہ اور انجمنِ آڑھتیان کے نمائندگان بھی اُن کے ساتھ مو جو د تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ نے سبزی و فروٹ کے مختلف آئٹمز کی اپنی نگرانی میں بو لی کرائی ۔ اُنہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کوہدایت کی کہ نیلا می،بولی کے فوری بعد اشیاء ضروریہ کی ریٹ لسٹیں مارکیٹوں میں بھجوائی جائیں اور اس امر کو یقینی بنا یا جا ے کہ منڈی میں آنیوالے سبزی و فروٹ کے پرآئٹم کی اوپن نیلامی کو یقینی بنا یا جا ئے تاکہ صارفین کو حکومت کے جاری کردہ نرخوں پر اشیائے خورد ونوش مہیا کی جاسکیں۔

انہوں نے دورہ کے دوران سبزی منڈی کی صفائی کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایات جاری کیں۔