اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کا سبزی منڈی کا دورہ

150
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا سبزی و فروٹ منڈی کادورہ، بو لی ونیلامی کا جائزہ

سیالکوٹ۔15مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل نے سبزی منڈی کا بدھ کو دورہ کیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر سبزی و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ سے تجاوز نہ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے خریداروں سے مختلف اشیاء کے ریٹ کے بارے میں استفسار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی اور میونسپل کمیٹی کے عملہ کو ہدایات جاریں کیں کہ وہ سبزی منڈی کےباہر مین روڈ سے ناجائز تجاوزات کو ختم کروائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ گراں فروشوں و ناجائز تجاوز کنندگان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔