26.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا فلڈ ریلیف کیمپ ،سیلاب سے متاثرہ دیہات کا...

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا فلڈ ریلیف کیمپ ،سیلاب سے متاثرہ دیہات کا دورہ ،راشن بیگ، آٹا اور خیمے فراہم کئے

- Advertisement -

سمبڑیال ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ نے فلڈ ریلیف کیمپ اور سیلاب سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور بزرگوں ،خواتین اور بچوں سے ملاقات کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے متاثرین کے مسائل سنے اور انہیں راشن بیگ، آٹا، خیمے اور کھانے پینے کی دیگر اشیا فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل کی زیر نگرانی جانوروں کی ویکسی نیشن اور ان کے کھانے کے لئے ونڈا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں