سیالکوٹ۔15نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ نے سموگ کی روک تھام کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ تجاوز کنندگان کا سامان ضبط کرنے سمیت متعدد دکانداروں کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس کے عملہ کو ہدایت جاری کی کہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں۔