اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری

117
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری

سمبڑیال۔ 02 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہے ۔پروگرام کے تحت سمبڑیال شہر کی خوبصورتی کےلئے مہم اور انتظامیہ کے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر شہر کا سروے کررہی ہیں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف ایکشن لے رہی ہیں جس کی بدولت غیرقانونی پارکنگ سے ہونے والا ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگا۔ اسی طرح ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ٹ ٹی ایم اے سمبڑیال کا عملہ صفائی میں حصہ لے رہا ہے ۔

گرین بیلٹ پر پودے لگانے کا عمل بھی جاری ہے،ائیرپورٹ روڈ کی صفائی اور گملوں کو خوبصورت رنگوں سے سجایا گیا ہے جس سے سمبڑیال کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔