- Advertisement -
کوہستان اپر۔ 29 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سیئو وحید احمد مغل نے گورنمنٹ ماڈل سکول کمیلا کا دورہ کیا ۔ بدھ کو ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی خصوصی ہدایت پر اپنے دورہ کے دوران انہوں نے اساتذہ و طلباء کی حاضری چیک کی ،صفائی ستھرائی اور مختلف کلاسوں میں تدریسی عمل کا جائزہ اور پڑھائی کا معیار چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پرنسپل کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ بچوں کو بہترین تعلیم کی فراہمی، اساتذہ کی حاضری اور سکول کی صفائی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553307
- Advertisement -