اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضی کا سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ،قیمتوں کا بھی جائزہ لیا

164

سیالکوٹ۔14مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضی نے علیٰ الصبح سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے نے مرچ کی بڑھتی ہوئی قیمت کے نوٹس سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا ۔

انہوں نے مارکیٹ اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ کو تمام اجناس کے معیار اور مقدار اور قیمتوں کو سرکاری احکامات کے مطابق برقرار رکھنے کی ہدایت کی تاکہ عوام ان تمام سہولیات سے بھر پوراستفادہ کر سکیں۔