اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا مختلف سکولوں کا دورہ،تعلیمی و بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا

150
Anam Babar
Anam Babar

سیالکوٹ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول مراکیوال اور بوائز ہائی سکول مراکیوال کا دورہ کیا اور تعلیمی و بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کی حاضری چیک کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹری کا بھی مشاہدہ کیا اور کمپیوٹر لیبارٹری کو باقاعدہ فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کئے ، انہوں نے طلبہ سے تعلیمی و بنیادی سہولیات بارےدریافت کیا اور معیارتعلیم کے حوالے سے بھی طلبہ سے گفتگوکی۔

اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ طلبہ کی تعلیم و تربیت پرخصوصی توجہ دیں، ان میں خوداعتمادی کے لئے تقاریر، تلاوت و نعت خوانی کے مقابلے کروائیں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں مثبت نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کریں۔