اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق کی ایگریکلچر آفیسر کے ہمراہ فرٹیلائزر ڈیلر کی انسپکشن

91

ہری پور۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق نے خالو میں ایگریکلچر آفیسر کے ہمراہ فرٹیلائزر ڈیلر کی انسپکشن کی۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاک رجسٹر اور سیل رجسٹر چیک کیا اور ڈیلر کو کسانوں کو کھاد سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ریٹ پر کھادوں کی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔