اسسٹنٹ کمشنر غازی کی غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کارروائی، مالکان کو بھاری جرمانہ

110
Illegal parking
Illegal parking

ہری پور۔ 5 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن نے غازی اور خالو میں موجود غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پارکنگ پر گاڑی مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر غازی نے فوری طور پر غیر قانونی سٹینڈز کو خالی کروایا۔

انہوں نے پلازہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کی پارکنگ کی شکایات اسسٹنٹ کمشنر آفس اور غازی پولیس سٹیشن میں درج کروائیں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔