اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کا پٹرول پمپس کا دورہ ، پیمانوں کو چیک کیا

108

چنیوٹ۔ 30 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر لالیاں شازیہ رحمان نے تحصیل لالیاں کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور پیمانوں کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خلاف ورزی پربھاری جرمانے کیے اور ایک غیر قانونی منی پٹرول پمپ کو سیل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے کہاکہ سرکاری قیمت اور پیمانوں کو مسلسل چیک کیا جا رہا ہے

جبکہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس، غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل لالیاں کے تمام علاقوں میں اشیا خوردونوش کی سرکاری قیمتوں پر سو فیصد عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔