نوشہرہ ورکاں ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا۔
انہوں نے سنٹر میں عملہ کی حاضری چیک کی۔ طالب علموں سے مختلف سوالات کئے اور عملہ کو ہدایت کی ہے کہ سپیشل بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور ان کو نہایت شفقت کی ضرورت رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انکے بہتر مستقبل کے لیے اساتذہ بہت بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔