کوئٹہ۔ 11 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ نےکالے شیشے،ممنوعہ نمبرپلیٹس ،سائرن ،فلیشنگ لائٹس کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر
عوام اپنی گاڑیوں میں کالے شیشے،ممنوعہ نمبرپلیٹس ،سائرن ،فلیشنگ لائٹس لگانے سے گریز کریں کیونکہ یہ عمل قانون کے خلاف جس پر انتظامیہ کی جانب سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔عوام الناس پریشانی اور نقصان بچنے کیلئے احتیاط برتیں۔