اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کے چھاپے، پیمانہ درست نہ ہونے پر پٹرول پمپ سیل

63

نوشہرہ ورکاں ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر پٹرول پمپ پر کنٹرول ریٹس اور پیمانوں کی درستگی جانچنے کے لیے ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے پٹرول پمپ کی چیکنگ کے دوران پیمانہ درست نہ ہونے پر پٹرول پمپ سیل کرنے کے ساتھ 35 ہزار جرمانہ عائد کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کنٹرول ریٹس پر ائلز کی فروخت اور پیمانوں کی درستگی کرانا ہمارے اولین مشن کا حصہ ہے۔