اسسٹنٹ کمشنر نیلور اسلام آباد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے کھنہ پل ، سروس روڈ اور گردونواح کا دورہ کیا

166
Necessary goods

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نیلور اسلام آباد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے کھنہ پل ، سروس روڈ اور گردونواح کا دورہ کیا۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے دائرہ اختیار کے حامل علاقوں میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے قیمت کی فہرستوں کی عدم دستیابی اور زیادہ نرخوں پر فروخت پر 13 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور وارننگ جاری کی گئی۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے ، تجاوزات و دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔