اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نیلور اسلام آباد نے ترامڑی بازار اور سروس ایریا کھنہ پل کا دورہ کیا۔
اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے ترامڑی بازار اور سروس ایریا کھنہ پل کا دورہ کیا،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی فہرستوں کی جانچ پڑتال،
قیمت کی فہرستوں کی عدم دستیابی اور زیادہ نرخوں پر فروخت پر چھ ہزار روپے جرمانے عائد کئے اور تین افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کی گئی۔
واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے ، تجاوزات و دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔