شیخوپورہ۔ 07 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ بلاول علی کی تدراک سموگ کے حوالے سے کارروائیاں میں کانیوالا میں سموگ کے پھیلاؤ کا سبب بننے والے اینٹیں تیار کرنے والے بھٹے کو کرین کے زریعے مسمار کر دیا گیا ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سموگ کا باعث بننے والی رائس مل مالک کو 1 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔
اسسٹنٹ کمشنرشیخوپورہ بلاول علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔