اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل کی زیرصدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا

117

چیچہ وطنی۔ 19 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن گوندل کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ایڈمنسٹریٹر آفس میونسپل کمیٹی میں ہوا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ تحصیل بھر میں ناجائز منافع خوری اوراشیائے خورد نوش کی ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کوقانون کے شکنجے میں لایا جائے، حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے مقررکردہ نرخوں سے زائد وصول کرنیوالے دکانداروں پر نقد جرمانے عائد کئے جائیں،انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔