اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی، 11 منی پٹرول پمپس کی مشینیں ضبط

103
Illegal mini petrol pumps

پتوکی۔ 29 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی جانب سے تحصیل بھر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی میں مختلف شاہراہوں سے 11 پٹرول مشینیں ضبط کر لی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی مکرم سلطان نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 11 پٹرول مشینیں موقع پر ضبط کرکے تمام پوائنٹس کو سیل کروا دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے پٹرول کی فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،اہم شاہراہوں پر رکھی گئی پٹرول مشینیں کسی خطرے سے کم نہیں ہیں ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔