اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا دورہ منڈی، بولی کے عمل کا جائزہ لیا

84
میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر کا اولڈ اناج منڈی و جیلس بازار کا دورہ

سیالکوٹ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج نے سبزی و فروٹ منڈی بڈیانہ کا دورہ کیا، منڈی میں شفافیت کو یقینی بنانے اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام معاملات کا بغور جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں انہوں نے بولی کے عمل کا مشاہدہ کیا اور آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب و رسد کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو منڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور گاڑیوں و ریڑھی بانوں کو مختص کی گئی پارکنگ میں کھڑا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔