- Advertisement -
پشین۔ 17 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشین طارق جاوید مینگل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے بمعہ لیویز نفری اور کیو آر ایف منشیات کیخلاف ایک ماہ کے اندر دوسری بڑی اور اہم کارروائی کرتے ہوئے یارو کے کلی عبدالباقی میں منشیات کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارکر تین کروڑ مالیت کے 43 ٹن اومان ،
ساڑھے تیس لاکھ مالیت کے 10 کلو گرام آئس ڈرگ ، 4250 لیٹر آئس ایکسٹریکٹ، تیس لیٹر تیزاب ، دو سو کلو گرام بوریاں چونا اور سو کلو گرام سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ برآمد کرکے موقع پر نذر آتش کردیا جبکہ فیکٹریاں سیل کردی گئیں ۔
- Advertisement -
یاد رہے 23 جولائی کو بھی اسسٹنٹ کمشنر نے منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منشیات برآمد کرکے نذر آتش کردیا تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380151
- Advertisement -