24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنر پٹن سعد منیر کا پٹن لوئر و اپر بازار کا...

اسسٹنٹ کمشنر پٹن سعد منیر کا پٹن لوئر و اپر بازار کا دورہ، چینی اور آٹے کی قیمتوں کا معائنہ کیا

- Advertisement -

کوہستان لوئر۔ 12 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن سعد منیر نے اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) کے ہمراہ پٹن لوئر و اپر بازار کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران مختلف دکانوں میں چینی اور آٹے کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔

گراں فروشی، صفائی اور پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو وارننگ دی جبکہ دکانداروں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ معیاری اشیاءخوردونوش کی عوام الناس کو فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں