قصور۔15 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصورکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چونیاں طلحہ انور نےگورنمنٹ ایلمنٹری سکول چونیاں کا دور ہ کیا انہوں نے اساتذہ و عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، تدریس کے عمل سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء سے سوالات پوچھے اور کوالٹی ایجو کیشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کو کوالٹی ایجو کیشن پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی۔