اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا دورہ کرکے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا

87

چیچہ وطنی۔ 25 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا دورہ کرکے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاظم وتھرا نے انہیں بریفنگ دی۔خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے ایمر جنسی وارڈ میں لائے گئے مریضوں سے بات چیت کرکے انکے مسائل معلوم کئے ،

انہوں نے جنرل وارڈز اور بچوں کے وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں ۔انہوں نے ادویات کا ریکارڈ، ڈاکٹرز کی حاضری اور صحت وصفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے انسداد پولیو مہم پر مامور عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔