کوئٹہ۔ 17 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کی مالی امداد سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے موقع پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں جبکہ اسلامک ریلیف کے سینئر پروجیکٹ آفیسر عبدالصمد کورار نے متاثرہ افراد کی مالی امداد کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مالی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں درپیش رکاوٹوں اور مسائل کو حل کرنا ضروری ہے، ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں مالکانہ حقوق نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کی امداد کی فراہمی میں جو مشکلات درپیش آرہی ہیں اس حوالے سے بہتر حکمت عملی کے تحت اسلامک ریلیف کے ساتھ اپنی معاونت کو یقینی بنا رہی ہے
،اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں پٹواری اور متعلقہ کونسلر شامل ہوں گے، اسلامک ریلیف متاثرین کی فہرست فراہم کرے تاکہ اسے مد نظر رکھ کر اقدامات کئے جائیں۔